ویب ڈیسک: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں آغاز ہوگیا۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن, پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان شریک تھے۔
حکومتی اداروں کے علاوہ سول اداروں ، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔
ریئر ایڈمرل فیصل امین نے محفوظ سمندری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے 50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے بیان میں کمانڈرکوسٹ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ میری ٹائم ڈومین میں روائتی خطرات کے علاوہ غیر روائتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ مشق سی گارڈ سمندری راستے سے منشیات، ہتھیاروں اور انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کامظہر ہے ۔
مشق کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی کے ضمن میں جے ایم آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔