(ویب ڈیسک ) چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ درمیان نوجوان تماشائی میدان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں گراؤنڈ میں داخل ہونے والا تماشائی پچ پر جا کر کیوی بیٹر ٹام لیتھم کو گلے لگ گیا۔
سیکیورٹی اہلکار تماشائی کو پکڑنے کے لیے پیچھے بھاگتے رہے۔ بالآخرسیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان تماشائی کو پکڑ کے گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔