انگلینڈ کے برائڈن کارس انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

10:08 PM, 24 Feb, 2025

(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے برائڈن کارس انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں ۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ اسکواڈ میں تبدیلی کی گئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق   برائڈن کارس انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے،  ریحان احمد کو برائڈن کارس کی جگہ انگلش اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے ریحان احمد کی شمولیت کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ   برائڈن کارس پیر کی انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہوئے،   انگلینڈ نے ریحان احمد کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا تھا۔

واضح ہے کہ پلیئر ریپلیسمنٹ کے لیے آئی سی سی کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

مزیدخبریں