دیسی گھی اور کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد

03:54 AM, 24 Jan, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) صبح کے آغاز میں کافی میں دیسی گھی ملا کر پینے سے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ یہ آپ کے لئے صحت سے متعلق بہت سے مسائل میں فائدہ مند ہوگا۔ اس میں موجود کیلشیم، وٹامنز، اومیگا تھری جیسے غذائی اجزا آپ کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔ دیسی گھی کے استعمال سے جسم کو توانائی ملتی ہے، ساتھ ہی یہ معدے سے متعلق مسائل کو دور کرنے میں بھی موثر ہے۔ دیسی گھی میں صحت مند چکنائیوں کی اچھی مقدار ہوتی ہے جیسے اومیگا 3، 6 اور 9۔ اگر آپ دن کا آغاز صحت مند چکنائی سے کریں گے تو آپ کو بار بار بھوک نہیں لگے گی۔ اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ فٹ رہنے کے لئے صبح کے وقت ایک چمچ دیسی گھی کا استعمال سپلیمنٹس سے بہتر آپشن ہوگا۔ پیٹ کے مسائل میں ماہرین کے مطابق خالی پیٹ کافی میں ایک چمچ دیسی گھی ملا کر پینے سے آنتوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ گھی کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ تیزابیت کو بے اثر کرتا ہے جو ہاضمے میں خلل ڈالتا ہے۔ اس میں butyrate بھی ہوتا ہے۔ یہ ایک فیٹی ایسڈ ہے جو سوزش کو کم کرتا ہے۔ اچھا کولیسٹرول بڑھے گا ایک تحقیق کے مطابق دیسی گھی سے بھرپور غذا اور کولیسٹرول کی کم مقدار کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔ دیسی گھی بیوٹیرک ایسڈ اور میڈیم چین ٹرائگلیسرائیڈ سے بھرپور ہوتا ہے، جو چربی کو کم کرکے اچھے کولیسٹرول کو فروغ دیتا ہے۔ موڈ کو بہتر بنائیں دیسی گھی میں موجود چکنائی کی مقدار آپ کے دماغ کے لئے اچھی ہے۔ اس کا استعمال اعصابی تعلق کو فروغ دیتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ جسم میں ہارمونز کی پیداوار کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کا موڈ اچھا رہے گا۔ آپ مکھن کافی بھی پی سکتے ہیں۔
مزیدخبریں