نوازشریف واپسی معاملہ: حکومت شہبازشریف کو خط لکھےگی

09:57 AM, 24 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز)نواز شریف کی واپسی کا معاملہ، وفاقی حکومت کی شریف خاندان تک پہلی رسائی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا معاملہ باقاعدہ طور پر شہبازشریف تک لے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نوازشریف کی لندن روانگی کے 26 ماہ بعد شہبازشریف سے پہلا رابطہ ہو گا۔ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خط لکھنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کی رائے کے تناظر میں خط لکھا جارہا ہے۔ شہبازشریف سے ان کے بھائی نواز شریف کی مزید میڈیکل رپورٹس مانگی جاسکتی ہیں۔ لکھے جانے والے خط میں شہبازشریف کو میڈیکل بورڈ کی رائے سے آگاہ کیا جائے گا۔ شہبازشریف سے ان کے بھائی نواز شریف تک رسائی مانگی جاسکتی ہے۔ ان کے ذریعے نواز شریف کے لندن میں موجود ڈاکٹر تک رسائی بھی مانگی جاسکتی ہے۔ شہبازشریف کو لکھے خط کے ساتھ میڈیکل بورڈ کی رائے بھی اٹیچ کی جائے گی اور ان کو بتایا جائے گا کہ نواز شریف کی کون کون سی میڈیکل رپورٹس مسنگ ہیں۔ شہبازشریف کو ان کا لاہور ہائی کورٹ سے کیا گیا وعدہ بھی یاد دلایا جائے گا۔ بتایا جائے گا کہ انہوں نے کیا بیان حلفی دیا تھا۔
مزیدخبریں