لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔حسین شاہ کرائم رپورٹر تھے انکا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔
نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر کار سوار صھافی کو گولیاں مار کر ملزمان فرار ہو گئے۔ گولیاں مارنے والے 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔فائرنگ سے صحافی حسنین شاہ موقع پر دم توڑ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔