کزن کیساتھ ڈانس؛ دولہا کے تھپڑ مارنے پر دلہن نے کسی اور سے شادی کر لی

12:44 PM, 24 Jan, 2022

Rana Shahzad
آپ نے فلموں میں شادی کی تقریبات کے دوران ٹوئسٹ اینڈ ٹرن تو دیکھا ہی ہوگا کہ جب دولہا اور دلہن میں کسی بات پر بحث ہوتی ہے۔ ایسے میں شادی ٹوٹ جاتی ہے اور وہ دلہن کسی اور سے شادی کر لیتی ہے۔ تاہم ایسا ہی کچھ تامل ناڈو کے شہر کڈالور میں دیکھنے کو ملا، جب کسی بات پر دلہن کو دولہے نے تھپڑ مار دیا تو اس نے خود ہی شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہی نہیں، دلہن نے چند گھنٹوں میں اپنے کزن شادی کر لی۔ یہ پڑھنے میں بالکل فلمی لگتا ہے، لیکن یہ اصل حقیقت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو میں شادی کی تقریب کے دوران ایک دولہے نے مبینہ طور پر دلہن کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی۔ تقریب میں ڈانس کے دوران سرعام بے عزتی کیے جانے کے چند گھنٹے بعد دلہن نے شادی منسوخ کر دی۔ پھر وہ شادی کے مقام سے صرف 7 کلومیٹر دور اسی تاریخ اور وقت پر ایک رشتہ دار سے شادی کرنے چلی گئی۔ اس واقعے کے بعد، دولہے نے پنروتی مہیلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں اس کے خاندان کی جانب سے شادی کے انتظامات کے لیے خرچ کیے گئے 7 لاکھ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک دلہن اور دولہا کے درمیان رسمی طور پر 6 نومبر کو منگنی ہوئی تھی۔ 20 جنوری کو شادی کے دن دلہا اور دلہن اور ان کے اہل خانہ ڈانس فلور پر ڈانس کر رہے تھے۔ دلہا اور دلہن خوشی سے ڈی جے کی دھنوں پر ناچ رہے تھے، یہاں تک کہ دلہن کا کزن ڈانس میں شامل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھوڑی دیر بعد کزن جوڑے کے درمیان آیا اور دلہن کے کندھوں پر بازو رکھ دیا۔ اس سے دولہا مشتعل ہو گیا. اس کے بعد کیا ہوا یہ واضح نہیں ہے لیکن دلہن کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ دولہے نے اسے تھپڑ مارا۔ اس کے بعد روتی ہوئی دلہن سٹیج سے چلی گئی اور پھر شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دلہن کے والدین نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی۔ خاتون نے اسی دن اپنے کزن سے شادی کی، جس کا تعلق ولپورم ضلع کے گنگی قصبے سے ہے۔ اس دوران دولہے نے پولیس کو بتایا کہ دلہن کے والدین اور رشتہ داروں نے اس پر بدتمیزی کا الزام لگایا اور انہوں نے اس پر حملہ کیا۔
مزیدخبریں