شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی ، علیزے فاطمہ
11:47 AM, 24 Jan, 2023
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں علیزے فاطمہ کو عدالت کے باہر اپنے بیٹے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جہاں موجود یوٹیوبر نے ان سے انڈسٹری جوائن کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔ علیزے فاطمہ نے اس سوال کے جواب میں انڈسٹری میں آنےسے متعلق افواہوں اور خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میں انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی ۔