تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان کیخلاف آپریشن ، 2  ملزمان گرفتار

09:43 AM, 24 Jan, 2024

notype

پشاور: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان کیخلاف آپریشن کے دوران   2 افراد  گرفتار کرلیے گئے۔

]

تفصیلات کے مطابق   تعلیمی اداروں میں نشہ آور گولیوں کی سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن کیا گیا، کاروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے   7500 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں ۔ملزمان کے قبضہ سے 1 میٹرک ٹن سے زائد مائع اور پاوڈر کیمیکل  بھی برآمد ہوا۔

ملزمان مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں نشہ آور گولیوں کی سپلائی میں ملوث تھے۔ اینٹی نار کوٹکس فورس نے ملزمان کو پشاور سے گرفتار کیا ہے۔

مزیدخبریں