'خطے میں تنازعات کو بڑھانا' نہیں چاہتے، عراق پر حملے کے بعد امریکا کا بیان

09:48 AM, 24 Jan, 2024

notype

واشنگٹن :   امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ "ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا" پر حالیہ حملے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں پر حملوں کے "براہ راست ردعمل" کے طور پر کیے گئے ہیں۔

لائیڈ آسٹن نے بیان میں کہا کہ  "صدر بائیڈن  اور میں ان کے اور اپنے مفادات کے دفاع کے لیے ضروری کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ ہم خطے میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتے تاہم   ہم اپنے لوگوں  کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘‘

قبل ازیں  الجزیرہ   ٹی وی نے بتایا تھا کہ امریکی فوج نے عراق میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ کتائب حزب اللہ اور "دیگر ایران سے وابستہ گروپوں" کے زیر استعمال تنصیبات پر "یکطرفہ فضائی حملے" کیے ہیں۔

واضح رہے کہ   یہ بیان  منگل کو عراق میں الاسد ایئر بیس پر امریکی اہلکاروں پر حملے کے بعد  سامنے آیا ہے۔

مزیدخبریں