شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقلی کی درخواست دائر

11:10 AM, 24 Jan, 2024

ویب ڈیسک: جیل میں شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں اسپتال منتقلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید کو کسی بھی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جائے، ان کی طبیعت ناساز ہے اور کسی کو ملاقات کی بھی اجازت نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیخ رشید کی طبیعت ناسازی پر طبی معائنے کا حکم دے اور اس کی رپورٹ بھی طلب کی جائے۔

درخواست اے ٹی سی کے جج اعجاز آصف کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

دوسری جانب  شیخ رشید احمد کی 9 مئی کے مقدمات میں درخواست ضمانت کے معاملے پرشیخ رشید کی جانب سے سردار شہباز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں