بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا خطرناک آپریشن: اب صحت کیسی ہے؟ 

01:36 PM, 24 Jan, 2024

ویب ڈیسک: بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان ہاتھ کی کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکار سیف علی خان اداکار کو ہاتھ کی کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ انہیں اپنی شریک حیات کرینہ کپور خان کے ساتھ گھر کے باہر دیکھا گیا، جہاں وہ صحت مند نظر آئے۔ 

یاد رہے کہ سیف علی خان کے کندھے میں تکلیف تھی اور انہیں پیر کے روز ممبئی کے کوکلابین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سیف علی خان  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی ٹرائی سیپ یعنی بازو کی سرجری انجام دی گئی ہے۔ شوٹنگ کے وقت ایک پرانی چوٹ انہیں تکلیف دے رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ سرجری کرانی ضروری تھی۔ اداکار کے مطابق اگر یہ سرجری انجام نہ دی گئی ہوتی تو ان کی تکلیف میں اضافہ ہونے کا خدشہ تھا۔

سیف علی خان نے کہا ہے کہ یہ چوٹ اور سرجری اس سب کا حصہ ہے جو میں کرتا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کہ اتنے ماہرین طبی عملے کے ہاتھوں میں تھا۔ میرا علاج بہترین طریقہ سے کیا گیا۔ میں تمام خیر خواہوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزیدخبریں