الیکشن سے پہلے عمران خان رہا؟ صحافی ارشاد بھٹی نے حیران کن خبردیدی

03:33 PM, 24 Jan, 2024

(ویب ڈیسک)صحافی ارشاد بھٹی نے کہا کہ سائفر کیس کے غبارے سے سپریم کورٹ نے ہوا نکال دی ہے، سائفر کیس میں جو شقیں لگیں وہ بھی غلط تھیں ، اعظم خان نے کہا تھا کہ جلسے میں لہرایا جانے والا کاغذ نہ عمران خان نے پڑھا اور نہ کھولا۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی ارشاد نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا  ہے سائفر کیس کی تفتیش ٹھیک نہیں ہوئی، یہ مفروضوں پر بنایا گیا ہے، اعظم خان گمشدہ تھے ایک ماہ بعد سامنے آئے اور بیان دیا وہ کہاں تھے؟  سائفر ڈی کوڈ ہوچکا ہے اس لئے اب یہ سائفر نہیں رہا تو پھر آپ سزا کس پر دے رہے ہیں؟ اور کس ملک کو فائدہ پہنچا؟ اگر سائفر گم گیا تھا تو قومی سلامتی میں کیوں نہیں بتایا گیا تھا؟
ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر یہ کوئی معاملہ نہیں تھا تو کیوں امریکی سفیر کو بلا کر ڈی مارش کیا گیا؟ اعظم خان نے کہا تھا کہ جلسے میں لہرایا جانے والا کاغذ نہ عمران خان نے پڑھا اور نہ کھولا، وہ نہیں جانتے کہ وہ کاغذکونسا تھا،سائفر کی کاپی گم جوہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ تو کہہ رہی ہے کہ 2 یا 3 سال قید کی سزا ہے، لہذا عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر سے نکلتے دکھائی دیتے ہیں۔
ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ اعظم خان جب بیان دینے لگے توعمران خان نے کہا تھا کہ اُن سے حلف لیا جائے جس پر جج نے کہا اعظم خان اگر آپ نے جھوٹ بولا تو وہ اللہ آپ سے ناراض ہوگا اس پر بشری بی بی نے کہا تھا کہ ناراض بھی ہوگا اور اسکا کا عذاب بھی ہوگا، جب وہ بیان دیکر نکلے تو عمران خان انکو شاباش دی اور کہا تھا آپ نے حقائق پر مبنی بیان دیا۔

مزیدخبریں