پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی ، فچ

03:59 PM, 24 Jan, 2024

notype

کراچی : امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ  کا کہنا ہے کہ   پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی۔

  فچ ریٹنگ  کے مطابق  تقریباً نصف ایشیا پیسفک میں 2024 میں انتخابات ہونے والے ہیں، پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں انتخابات غیر یقینی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں، انتخابات کی دوڑ میں اصلاحات کی رفتار سست پڑ گئی۔

 امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ   اگلی حکومتوں کے پالیسی ایجنڈے کریڈٹ پروفائلز کو متاثر کر سکتے ہیں، پالیسی کے تسلسل کو مرکزی موضوع بننے کی توقع ہے۔

فچ ریٹنگ کے  مطابق پاکستان اور سری لنکا میں کریڈٹ پروفائلز کو متاثر کرنے والے انتخابی نتائج کے امکانات ہیں۔

مزیدخبریں