پاکستان میں ہردوسال بعد جیسے وزیراعظم تبدیل ہوتا ہے ویسے بیویاں بھی ہوتی ہیں: اداکارہ سعیدہ امتیاز

04:06 PM, 24 Jan, 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ سعیدہ امتیاز نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔

تفصیلات کےمطابق معروف ماڈل اورایکٹرس سعیدہ امتیاز نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی، 20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سامنے آئی تو مداحوں سے لیکر شوبز انڈسٹری تک ہر ایک فنکار حیران نظر آیا، اس شادی کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارکباد دی تو وہیں کچھ فنکاروں نے اس جوڑی پر تنقید بھی کی جن میں معروف ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز بھی شامل ہیں۔ 

سعیدہ امتیاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی سٹوری میں ایک تحریری نوٹ لکھا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ ”پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہوں گی“۔

اداکارہ نے کہا کہ ”اپنے لیے جیون ساتھی پاکستان کے بجائے کسی دوسرے ملک سے ڈھونڈ لوں گی کیونکہ جیسے یہاں ہر دو سال کے بعد وزیراعظم تبدیل کیا جاتا ہے، اُسی طرح شادی کے کچھ سالوں بعد بیویاں تبدیل کی جاتی ہیں“۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے اور وہ یو اے ای اور امریکا میں پلی بڑھیں جبکہ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔

مزیدخبریں