”ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے“
07:48 AM, 24 Jul, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہےمودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے. مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لندن میں افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں. اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائ کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے. واضح رہےکہ اس ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی میاں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں.