پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،24جولائی ، 2021

09:17 AM, 24 Jul, 2021

حسان عبداللہ
آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت قرار، گیلپ سروے کے مطابق 44 فیصد کشمیریوں کی پسندیدہ جماعت تحریک انصاف ہے، ن لیگ کو12 فیصد، پیپلزپارٹی کو 9 فیصد عوام کی حمایت، آزاد کشمیر کی 67 فیصد عوام نے عمران خان کو پسندیدہ لیڈر قرار دیا۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کل میدان سجے گا، پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری، مجموعی طور پر 32 لاکھ ووٹر 45 حلقوں کےلیے حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان میں مقیم 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالیں گے، 40 ہزار پولیس اہلکار اور پاک فوج کے7 ہزار جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ آزاد کشمیر کے عوام کو عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سروے کے مطابق 44 فیصد عوامی حمایت کے ساتھ تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے، لوگ کشمیر کے سفیر کو ووٹ دیں گے، بہادر کشمیری عوام اپوزیشن کی دھوکہ دہی اور جھوٹ کا خاتمہ کریں گے۔ آزاد کشمیر وسطی باغ میں تحریک انصاف کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشتعل افراد نے قافلے کو روک لیا، بندوق کا بٹ لگنے سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن زخمی۔ ک چین دوطرفہ وفود کی سطح پر مزاکرات آج ہوں گے، پاک چین وزرائے خارجہ مشترکہ طور پر پریس کانفرنس بھی کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملیں گے، دفاعی و سکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملک بھر میں کورونا وبا نے مزید 32 زندگیوں کے چراغ بجھادیئے، ایک روزمیں ایک ہزار841 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ آٹھ نو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 54 ہزار122 ہوگئی۔
مزیدخبریں