جسٹس فائز عیسی اور انکی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

10:52 AM, 24 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے. سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں دونوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی ہے. اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آ یا ہے، دونو‌ں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے. جسٹس قاضی فائز اور انکی اہلیہ نے این ایچ آئی سے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا.
مزیدخبریں