آزاد کشمیر الیکشن کیلئے کیا سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں؟

12:30 PM, 24 Jul, 2021

شازیہ بشیر
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے سلسلہ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے گی گئی۔ 2000 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان و قومی رضا کاران الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ کل پولینگ اسٹیشن 91 کٹیگری اے کے 02جبکہ کیٹیگری بی کے 17اور کیٹیگری سی کے 72پولنگ اسٹیشن ہیں۔ الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنزپر میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھروگیٹ کی تنصیب کے علاوہ پولیس کے سنائیپربھی تعینات کئے گئے ہیں۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے الیٹ پولیس فورس کے مسلح دستے بھی گشت کریں گے۔ مشکوک اشخاص کی مشتبہ حرکات پرکڑی نظررکھی جا رہی ہے۔ ڈیوٹی میں سستی اور کاہلی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شر پسندانہ کارروائی کے انسداد کے لیے ضلعی پولیس ہمہ وقت چوکس ہے۔
مزیدخبریں