افغانستان کے 31 صوبوں میں کرفیو نافذ

01:30 PM, 24 Jul, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: افغانستان کے مختلف صوبوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ کرفیو سے پرتشدد حالات اور طالبان کے مختلف غیرقانونی اقدام پر پانے کی کوشش کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اس وقت افغانستان کے 34 میں سے 31 صوبے کرفیو کی زد میں ہیں۔ یہ کرفیو گزشتہ رات سے نافذ کیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے کرفیو کے نفاذ سے متعلق تصدیق کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی پرتشدد سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ کرفیو کل 31 صوبوں میں گزشتہ رات سے نافذ ہے۔ کرفیو روزانہ کی بنیاد پر رات دس بجے سے صبح تک نافذ رہے گا۔ اس دوران افغانستان میں مقیم تمام شہریوں کے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔ تین صوبو ں کابل، ننگرہار اور پنج شیر میں کرفیو نافذ نہیں ہو گا۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قریباً 13صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے  262 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا بھی دعوٰی کیا ہے۔
مزیدخبریں