وزیر اعظم کی نتھیا گلی میں شجرکاری کی تصاویر وائرل ہو گئیں

04:32 PM, 24 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو سر سبز بنانے کا عزم لیے شجرکاری کے لیے کوشاں ہیں۔ اس کے کئی دیگر مقاصد بھی ہیں۔ ایک جو سب سے بڑا مقصد ہے وہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر مون سون شجر کاری مہم شروع کی گئی۔ مون سون شجرکاری مہم کے تحت نتھیاگلی میں چیڑ کے درختوں کی تنصیب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل سے تصاویر شیئر کیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چیڑ کے پودے لگا رہے ہیں۔ ایک تصویر میں ان کا کتا بھی موجود پاس موجود ہے۔ انھوں نے نہ صرف پودا لگایا بلکہ اس کو پانی دیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ملکی عوام سے شجر کاری کی اپیل بھی کی۔ انھوں نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں ہماری پوری قوم پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کی تحریک کا حصہ بنے۔
مزیدخبریں