ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے کی زیر صدارت اجلاس، آپریشز ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
05:01 PM, 24 Jul, 2023
اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی زیر صدارت آپریشز ونگ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی زیر صدارت آپریشنز ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) عاصم سلیم، ڈائریکٹر آپریشنز،ڈائریکٹر مانیٹرنگ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزا ور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراضی ریکارڈ سنٹر زپر تمام زیر التواء انتقالات، کھیوٹ کے مسائل،آڈٹ رپورٹ، 39 نان آپریشنل مواضعات اور موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز پر وراثتی انتقال سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اراضی ریکارڈ سنٹر ز سٹاف کے ریفریشر کورس اور اراضی ریکارڈ سنٹر ز کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی مس سائرہ عمر نے آپریشز ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہارکیا۔ جبکہ تمام عملہ کو دلجمعی سے کام کرنے کی تلقین کی اور کھیوٹ کے مسائل کو حل کرنے اور مزید بہتر ی کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔