بر آمدات میں اضافہ کیلئے وسائل بروئے کار لارہے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، وزیر اعظم

06:22 PM, 24 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی'سولر و پن بجلی منصوبوں سے انڈسٹری ترقی کرےگی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیا د ر کھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج صنعتی زونز کے سنگ بنیاد پر تمام شرکا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں بالخصوص پرائیویٹ سیکٹرز کی جنہوں نے ملک میں ان اکنامک زونز کے قیام کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ عظیم ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں جس سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ،پرائیوٹیٹ سیکٹرز کی عوام کے لیے کوششیں لائق تحسین ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی 'پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکے سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے ان منصوبوں کی تیاری کے لیے دن رات محنت کی ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان اکنامک زونز کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گی'صنعتی زون میں رئیل اسٹیٹ کو اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پا کستا نی مصنو عات کو عالمی ما رکیٹ میں کا میا ب بنا نے کے لیے جد ید طر یقے استعما ل کر نا ہو نگے، بر آمدا ت کو بڑ ھا نے کے لیے ہمیں دگنی محنت کر نا ہو گی'وفاق ترقیاتی منصوبوں کے لیے تمام وسائل فراہم کرے گا، ترقی کرنی ہے تو ملک بھر میں اکنامک زون بنانا ہو ں گے ۔ برآمدات کو بڑھانا ہے تو جدید ٹیکنالوجی کا اپنانا ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی چوری میں اضافہ ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے'سالانہ بجلی چوری کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،جب تک ان پر قابو نہیں پایا جاتا معیشت کا پہیہ نہیں چلے گا۔ بجلی کی چوری روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،اگلے ماہ نگران حکومت قائم ہونے جا رہی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ایسا کام کر جائیں کہ آنے والی نگران حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو اور وہ معیشت کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر سکے اور وقت کا ضیاع بھی نہ ہو ۔ ہم نے اہم و ضروری اقدامات کر دیئے ہیں جن کو جاری رکھ کر نگران حکومت مسائل سے نمنٹ لے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تر قی کر نی ہے تو ملک بھر میں سپیشل اکنا مک زون بنا نا ہو نگے،سولر اور پن بجلی منصوبوں سے صنعت وانڈسٹری کو ترقی دی جا سکتی ہے جس طرح ہم نے بہاولپور میں400 میگا واٹ کا سولر پارک بنایا اس طرح کے مزید پارک بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پٹرولیم کی صنعت میں معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت حکومت برادر ملک سے ماہانہ کی بنیادپر ایل این جی کا ایک جہاز خریدے گی ،خریداری کا اختیار پاکستان کے پاس ہو گا جس سے ایل این جی نہ خریدنے پر ہرجانہ نہیں ہو گا جبکہ اس معاہدے سے ملک میں سستی ایل این جی میسر آئے گی اور انرجی کے بحران سے نمٹنے میں یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ثابت ہو گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، اگر وہ یہاں سرمایہ کاری کریں گے تو ان کو منافع ملے گا، پاکستان میں پیداوار میں اضافہ، ملازمتیں اور برآمدات کو فروغ ملے گا' برادر ملک قطر پاکستان کی ترقی کی بحالی کے لیے کوشاں ہے' قطر نے پاکستان کے ساتھ ایل این جی معاہدوں کی مکمل پاسداری کی ،برآمدات کو بڑھانے کے لیے انتہائی اہم اقدامات کئے ہیں جو بھی سہولیات چاہیں حکومت مہیا کرے گی۔خیال رہے کہ اومبراسپیشل اکنامک زون54 ایکڑ پر محیط ہے جس کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو روزگار فراہم ہو گا،سندر گرین زون77 ایکڑ پر محیط ہے جس کی تکمیل سے ایک لاکھ افراد کو روزگار میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ اسپیشل اکنامک زون 75 ایکڑ پر محیط ہے جس سے 50 ہزارلوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
مزیدخبریں