تخت پڑی جنگل کی بحالی مہم

11:42 AM, 24 Jul, 2024

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد، راولپنڈی کی تخت پڑی جنگل کی بحالی مہم کا مشترکہ آغاز 27 جولائی شام 4 بجے کیا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق تخت پڑی جنگل کی بحالی مہم کا آغاز 27 جولائی شام 4 بجے ہوگا۔

پلانٹ فور پاکستان، ایک سوچ، ایک جذبہ، ایک منزل، سرسبز شاداب پاکستان

تجاوزات اور قبضہ مافیا کا شکار، تخت پڑی جنگل کی پکار، لائے پھر سے بہار

حکومت پنجاب اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد،راولپنڈی کی تخت پڑی جنگل کی بحالی مہم کا مشترکہ آغاز ،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد، راولپنڈی خطیر لاگت سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے۔

عوام الناس اور بالخصوص نوجوانوں کے لئے شرکت کا بہترین موقع  جبکہ پاکستان کی تمام اکائیوں بالخصوص اقلیتوں کو شرکت کی دعوت ہے،27 جولائی شام 4 بجے تخت پڑی جنگل کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں