ایف سی بلوچستان کی دیگر اداروں کے ہمراہ انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں

12:01 PM, 24 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ یکم تا 23 جولائی کے دوران ڈیرہ مرادجمالی، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 632 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضبط شدہ اشیا میں ایرانی ڈیزل 28 ہزار 310 لیٹرز ایرانی ڈیزل، 2 ہزار 652 ٹائرز، سگریٹس کے 287 کارٹنز اور چینی و یوریا کھاد 14 میٹرک ٹن شامل تھیں۔

اسمگلروں سے برآمد ہونے والی دیگر اشیا میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، چائینہ سالٹ اور موبائل فونز شامل ہیں، جن کو ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایف سی بلوچستان کے مطابق اسمگلرز یہ اشیا ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کررہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کی جانب سے ناکام بنایا گیا۔

مزیدخبریں