ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، قومی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کے معاملے پر گریڈ 22 کے ایک سیکریٹری نےاستعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھرتیوں میں ملوث ایک ایڈیشنل سیکریٹری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں گریڈ 22 کی تین آسامیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں، قومی اسمبلی میں متعدد غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے،سیکرٹریٹ میں گریڈ 21 کی آسامیوں کو بھی کم کر کے 10 کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ میں منظور شدہ آسامیوں کی کل تعداد 1700 سے کم کر کے 1500 کی جا رہی ہے، قومی اسمبلی کے 6 سیکریٹریز میں سے ایک سیکریٹری اور ایک ایڈیشنل سیکریٹری سرکاری ریکارڈ میں مبینہ طور پر ہیرا پھیری کرنے کے علاوہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں سے متعلق اپنے حکامِ بالا کو گمراہ کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں کے معاملے پر سوالنامہ بھیج دیا ہے۔