پاک فوج کا کامیاب آپریشن،غیر ملکی کوہ پیماؤں کی جانیں بچالیں

04:40 PM, 24 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بروقت ریسکیو کر کے ان کی جان بچالی۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے غیر ملکی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن،پاک آرمی نے ڈچ ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔ کوہ پیماؤں کو مہم جوئی کے دوران صحت کی خرابی کے باعث ریسکیو کیا گیا۔ کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کی جان بچائی۔

کوہ پیماؤں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث کے ٹو سر کرنے کے دوران ہماری طبیعت ناساز ہوگئی،پاک فوج کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے طبی امداد فراہم کی گئی اور ریسکیو کیا گیا۔

کوہ پیماں نے کہا کہ بروقت کارروائی پر ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں،رواں سال جنوری میں پاک فوج کے رضاکاروں نے ہمالیہ کی چوٹی پر پھنسے فرانسیسی کوہ پیما کی بھی جان بچائی تھی۔

مزیدخبریں