سونے کی قیمت میں بڑا  اضافہ

05:38 PM, 24 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔  دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار 413 ڈالر فی اونس ریکارڈ ہوا جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر برقرار ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ: 

ادھر   کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ   دیکھا گیا۔   اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 25 پیسے کی کمی سے 279 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔  گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں