ہاردیک اور نتاشا اسٹینکووچ میں علیحدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

05:46 PM, 24 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا اور اِن کی اہلیہ، سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے گزشتہ ہفتے، 18 جولائی کو اپنے درمیان باقاعدہ طور پر علیٰحدگی کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹائمز ڈاٹ کام‘ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس جوڑے کے درمیان ہونے والی طلاق کی اہم وجوہات سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے,   ہاردیک اور نتاشا دونوں ہی ایک دوسرے سے شادی سے قبل متعدد رومانوی تعلقات میں رہ چکے ہیں۔

ہاردیک پانڈیا شادی سے قبل اداکارہ اروشی روٹیلا اور ایلی کے ساتھ ڈیٹنگ کر چکے ہیں,دوسری جانب اداکارہ نتاشا  اسٹینکووچ کا بھی اداکار علی گونی کے ساتھ  رومانوی تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے, نتاشا اور علی گونی کی علیٰحدگی بھارتی ڈانس شو ‘نچ بلیے‘ کے دوران ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی,اس سے قبل یہ جوڑا ایک دوست کے ذریعے ایک دوسرے سے ملا تھا، ہاردیک اور نتاشا میں طویل عرصے تک ڈینٹگ جاری رہی تھی۔

2020 ء میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب ان کی شادی کی شاندار تقاریب منعقد نہیں ہو سکی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔

یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ‘ بھی ہے جس کی پیدائش جولائی 2020ء میں ہوئی تھی، نتاشا اسٹینکووچ بھارت چھوڑ کر اپنے ملک سربیا واپس جا چکی ہیں مگر اس جوڑے نے علیٰحدگی کے باوجود بیٹے کی پرورش مشترکہ  طور پر کونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں