ویب ڈیسک: سٹیج ٹی وی کے نامور اداکار طاہر انجم نے کہا میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نا ہی ویڈیو بنائی ،میں اپنی فیملی کے ساتھ تھا انہوں نے مجھ پر تشدد کیا ۔
تفصیلات کےمطابق لیگی رہنما طاہر انجم کا کہناتھا یہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم ہے اور میرا مشن ہے اب انہیں دہشت گرد ثابت کروں گا۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کلچر ونگ سے تعلق رکھنے والے اداکار طاہر انجم پر پی ٹی آئی ورکر کا تشدد، تحریک انصاف کی ورکر نےاداکار طاہر انجم کے کپڑے پھاڑ دیے، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے،پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی پی ٹی آئی ورکرز نے طاہر انجم پر تھپڑرسید کر دیے۔
پی ٹی آئی خاتون ورکر نے طاہر انجم کے کپڑے پھاڑ دیے،طاہر انجم بمشکل جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے، بانی پی ٹی آئی کو دہشت گرد کہنے پر پی ٹی آئی ورکرز کا طاہر انجم کی گاڑی پر دھاوا بولا۔