(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اور پنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن جمع کروا دئیے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے 91 ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع ہوئے جبکہ پنجاب سے 105 ممبران اسمبلی نے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کے احکامات دئیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔