ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون کب متعارف کرایا جائے گا اور کیسا  ہوگا؟

09:28 PM, 24 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )اب تک  کئی کمپنیاں فولڈ ایبل فون متعارف کراچکی ہے تاہم ایپل نے ابھی ایسا کوئی آئی فون تیار نہیں کیا۔

تاہم اب ایک رپورٹ میں اب بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ   ایپل  اپنا  پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 2026 میں متعارف کرا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلا فولڈ ایبل آئی فون فلپ اسٹائل کا ہوگا۔ ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی فون کیلئے  2024 میں تحقیق اور تیاری کے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

عام طور پر ایپل کا اسمارٹ فونز کی تیاری کا عمل 2 سال تک مکمل ہوتا ہے لہذا یہ فولڈ ایبل آئی فون 2026 تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  فولڈ ایبل آئی فون کیلئے فولڈنگ اسکرین ایک جنوبی کورین کمپنی فراہم کرے گی اور  اس کیلئے ایپل نے معاہدے پر ستخط بھی کردیے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں خیال ظاہر کیا گیا کہ جب فلپ آئی فون کو کھولا جائے گا تو اس کا حجم موجودہ آئی فونز جتنا ہی ہوگا۔

  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  چین میں آئی فونز کی فروخت میں کمی کے باعث ایپل نے فولڈ ایبل ٹیبلیٹ سے پہلے فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپل سب سے پہلے فولڈ ایبل ٹیبلیٹ متعارف کرائے گا۔

ابھی فولڈ ایبل فونز تیار تو ہو رہے ہیں مگر ان میں کافی مسائل سامنے آرہے ہیں۔

مزیدخبریں