احسان علی منگی کو سیکرٹری ایوی ایشن تعینات کردیا گیا

10:20 PM, 24 Jul, 2024

ویب ڈیسک: احسان علی منگی کو سیکرٹری ایوی ایشن تعینات کر دیا گیا،احسان منگی اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری کامرس تھے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کے خالی عہدے پر تعیناتی کر دی گئی ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس  کے گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ  تجارت  احسن علی منگی کو تبدیل کر کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کا عہدہ رواں ماہ 20 جولائی کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم کے تبادلے کے بعد خالی ہوا تھا، دریں اثناء پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے افسر شاہد رحمان کو تبدیل کر کے ایوانِ صدر میں تعینات کیا گیا ہے، اُن کی تقرری ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔

مزیدخبریں