بھارت کیساتھ تجارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر بحث

10:59 PM, 24 Jul, 2024

ویب ڈیسک:انڈیا کے ساتھ تجارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر بحث آگئی،چیئرمین کمیٹی نے کہا انڈیا کے ساتھ تجارت کا سکوپ کم سے کم 100 ارب ڈالر ہے،آپ ڈیزائن تو کریں کہ انڈیا کے ساتھ تجارت کا کتنا فائدہ ہوگا۔

چیئرمین کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا یہ ڈیزائن تو کریں کہ بھارت کے ساتھ ٹریڈ کا پوٹینشل کتنا ہے؟یہ بھی دیکھیں کہ افغانستان اور ایران سے تجارت کا کتنا پوٹینشل ہے؟سکیورٹی معاملات الگ رکھیں تجارت کو الگ رکھیں، بارڈرز پر ٹریڈ کا کوریڈور الگ بنا دیں، سکیورٹی کا الگ رکھیں ،ہم انڈیا کے ساتھ براہ راست تجارت کیوں نہیں کر رہے؟

ہم انڈیا سے تیسرے ملک کے ذریعے چیزیں منگوا رہے ہوتے ہیں، آج تو ہمارے بڑے ذمہ دار بھی سمجھتے ہیں کہ معاشی استحکام ضروری ہے، وزارت تجارت کا سکیورٹی سے کوئی لینا دینا نہیں،وزارت تجارت انڈیا سے تجارت پر ورکنگ تو کر سکتی ہے نا، تجارت کرنی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو بعد میں ہوگا اپنی ورکنگ تو کریں۔

سیکریٹری تجارت جواد پال کا کہناتھا اس میں فارن پالیسی انوولو ہوجاتی ہے، ہم وزارت خارجہ سے بھی اس حوالے سے بات کر سکتے ہیں،ہم بتا سکتے ہیں کہ فارن پالیسی سے زیادہ لوگوں کی ویلفیئر اہم ہے،سمجھتے ہیں کہ یہ آسان کام نہیں لیکن کچھ ڈسکس تو کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں