خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

11:04 PM, 24 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بینکوں کے مقدمات کے حوالے سے خصوصی عدالتیں اور بینکنگ کورٹس نوٹیفائی کرنے کی منظوری،اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، لاہور اور پشاور کے ہائی کورٹس کی سفارش پر منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے سیکشن 37 کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی،اسلام آباد ہائی کورٹس کی تجویز کردہ اسپیشل کورٹ اسلام آباد میں قائم ہو گی، ہائی کورٹ آف بلوچستان، کوئٹہ کا تجویز کردہ اسپیشل کورٹس کوئٹہ میں قائم ہوں گی،ہائی کورٹ آف سندھ کا تجویز کردہ اسپیشل کورٹ کراچی میں ہو گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے تجویز کردہ اسپیشل کورٹس  لاہور میں قائم ہوں گی،اسپیشل کورٹ ملتان اور پشاور ہائی کورٹ کا تجویز کردہ بینکنگ کورٹ پشاور تشکیل دیا جائے گا،خصوصی اور بینکنگ عدالتیں سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے تحت کام کریں گی۔

علاوہ ازیں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی،لاجسٹکس ، ٹرانسپورٹ، گرین اینڈ سسٹین ایبل گروتھ،  واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ ممکن ہو گا۔

اربن گرین ڈویلپمینٹ،  متبادل توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ ممکن ہو گا۔

مزیدخبریں