پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 24 جون 2021

05:23 AM, 24 Jun, 2021

اویس
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 37 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 97 نئے کیس رپورٹ،مزید 38 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی،فعال کیسز 32 ہزار 936 ریکارڈ ،2 ہزار 84 کی حالت تشویشناکلاہور کےعلاقہ جوہرٹاؤن میں دھماکے سے مزید ایک شہری چل بسا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ،20 سے زیادہ زخمی زیرعلاج،تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج،3 دہشت گردوں نے کارروائی کےلئے گاڑی اور موٹرسائیکل کا استعمال کیا،مقدمے کا متن ۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرمودی سرکار کا نیا ڈرامہ،وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس آج نئی دہلی میں ہوگی، حریت قیادت نظرانداز، محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ سمیت کٹھ پتلی قیادت کو شرکت کی دعوت، بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کا خصوصی درجہ بحال کرنے سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گےپاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کا ساتھ دینے کا عزم ، سینٹ نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی،وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت، بھارت کے ناجائزتسلط کے خاتمے ،آئینی حیثیت کی بحالی اورکشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کادورہ ترکی،ترک بری فوج کےسربراہ سے ملاقات،باہمی امورسمیت سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،پاک ترک تعلقات مزیدمضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
مزیدخبریں