پاکستان بھر میں آج کن مقامات پر بارش ہو گی ؟
06:01 AM, 24 Jun, 2021
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا ٗ رات کے دوران بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ٗ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ٗ ملتان، ڈی جی خان اوربہاولپور کے اضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔رات کے وقت نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال اوراٹک میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ٗ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا ٗ کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع ہے ٗ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔دیر،مالاکنڈ، سوات،،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، مردان ،پشاور،کوہاٹ، اوروز یر ستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ٗ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی اور دادو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ٗ سرگودھا بھی گرم ترین علاقوں میں رہا جہاں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔