جوہر ٹائون سانحہ کی مزید اہم تفصیلات سامنے آگئیں

07:41 AM, 24 Jun, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز )جوہر ٹائون کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ٗ دھماکہ ایک کار میں ہوا جس میں تیس کلو سے زائد بارودی مواد تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جا نب سے دھماکے کی جگہ پر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے ٗ سی ٹی ڈی کی جا نب سے ایڈوانس تفتیش کیلئے ایک سپیشل وہیکل جائے حادثہ پر لائی گئی ہے جس کے اندر نصب کیمروں اور دیگر آلات کی مدد سے چھوٹے سے چھوٹا ثبوت بھی ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔دھماکے میں تیس کلو گرام سے زیادہ غیر ملکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے ٗ دھماکہ خیز مواد ایک کار میں موجود تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آپریٹ کیا گیا ٗ دھماکے کی وجہ سے کئی مقامات ملبے کا ڈھیر بن گئے اور املاک کو بھی شدید نقصان ہوا ہے ٗ پولیس کی طرف سے علاقے کی جیو فینسنگ کر لی گئی ہے۔جائے حادثہ پر جو محکمے تفتیش میں مصروف ان میں سی ٹی ڈی کے حکام ابھی وہاں موجود ہیں ٗ پنجاب پولیس اور فرانزک سائنس کا عملہ بھی موجود ہے ٗ گزشتہ روز تقریبا 11 بجے لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ٗ دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ٗ قتل ٗاقدام قتل ٗ دہشت گردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں ٗ
مزیدخبریں