بڑی خبر: لاہور دھماکہ میں ملوث مشتبہ ملزم گرفتار
02:08 PM, 24 Jun, 2021
ویب ڈیسک: لاہور دھماکہ میں ملوث مشتبہ شخص کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جو لاہور سے کراچی جا رہا تھا۔ ایجنسی کی جانب سے گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار تھی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں صبح گیارہ بجے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو گئے۔ دھماکہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ریمورٹ کنٹرول تھا۔