ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں خارج
04:31 PM, 24 Jun, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلیں خارج، عدالت نے سزائیں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف دونوں اپیلیں خارج کی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنا دیا۔ نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ نواز شریف پہلے ہی عدالتی مفرور قرار دیئے جا چکے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔