سینئر جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم ڈوژن برطرف

04:50 PM, 24 Jun, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) سینئر جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم ڈوژن ساجد قاضی عہدے سے ہٹا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ساجد قاضی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ساجد قاضی سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ ان کی بطور سینئر جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم ڈوژن کا اسٹیبلشمنٹ ڈوژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ جس کے باعث ملک میں ایک جانب پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہو گی جبکہ دوسری جانب فیول نہ ملنے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے.
مزیدخبریں