پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اچانک کمی کیسے ہوئی؟

05:15 PM, 24 Jun, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 10 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ زرمبادلہ ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 15 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 25 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی ذخائر 16 ارب 10 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
مزیدخبریں