لینڈ مافیا کی ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات پر حملہ کی کوشش
05:21 PM, 24 Jun, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی پہ مشتعل افراد کا ڈی سی آفس پہ دھاوا۔ اشتیاق احمد بٹ اور لینڈ مافیا غنڈوں کی ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات پہ حملہ کی کوشش۔تفصیلات کے مطابق لینڈ مافیا کا سربراہ اشتیاق بٹ اپنے خلاف اے سی رورل کیپٹن ریٹائرڈ ذخرف کی دبنگ کارروائی پہ اشتعال میں آ گیا۔ اے سی رورل کیپٹن ذخرف نے ہفتہ لگا کر مسجد کے پلاٹ پہ قبضہ کی انکوائری کی اور قبضہ مافیا اشتیاق بٹ کو بے نقاب کیا۔ایس ایس پی اسلام آباد نے فوری طور پہ ایکشن لیا۔ پولیس ڈی سی آفس پہنچ گئی۔ حملہ آور بھاگ نکلے۔ ڈی سی حمزہ شفقات نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کر لیا۔ رورل ایریا میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیوں اور گرفتاریوں پہ ڈی سی حمزہ شفقات کو پہلے بھی دھمکیاں دی گئیں۔