کورونا ٹیسٹنگ مکمل، پاکستان کرکٹ ٹیم کل انگلینڈ روانہ ہو گی
05:40 PM, 24 Jun, 2021
لاہور (پبلک نیوز) موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ تمام کھلاڑیوں کے رزلٹ منفی آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تین کھلاڑیوں اور آٹھ ٹیم آفیشلز کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز کی گئی۔ ٹیسٹنگ کے بعد آج رپورٹس سامنے آئیں۔ تمام رپورٹس کلیئر تھیں جس کے بعد سکواڈ کو انگلینڈ جانے کی منظوری مل گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کل انگلینڈ روانہ ہو گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 8 جولائی سے شروع ہو گی۔