بل گیٹس پاکستان میں مائیکروسافٹ انکیوبیشن لیب بنائیں گے؟

07:45 PM, 24 Jun, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پولیو کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کیا۔ انھوں نے لکھا کہ گزشتہ رات بل گیٹس سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ پولیو کے خاتمہ کے لیے مدد پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس سال پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ان شاء اللہ اگلے سال ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے آگاہ کیا کہ بل گیٹس کو پاکستان میں مائیکروسوفٹ انکیوبیشن لیب بنانے کا کہا ہے۔
مزیدخبریں