عوام بجلی اور گیس بحران کیلئے تیار رہیں

05:24 AM, 24 Jun, 2022

احمد علی
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ عوام کو جولائی کے مہینے میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت جولائی کے لیے سپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کر سکی اور اب مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں ہیں۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی مگر گذشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کئے اور اب 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم فرنس آئل، کوئلے اور تیل سے بجلی کی پیداوار بڑھائیں گے اور 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اس سے بھی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ مصدق ملک کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر 2بڑے ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتا تھا مگر گذشتہ حکومت میں کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں اور ہم یہ کوشش کررہے ہیں کہ جو سرمایہ کار ایل این جی ٹرمینل لگانے کی کوشش کررہے تھے، وہ واپس آئیں۔
مزیدخبریں