مریم نواز حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
10:45 AM, 24 Jun, 2023
لاہور: مریم نواز حج کی ادائیگی کے لئے لاہور سے براستہ دبئی ،سعودی عرب روانہ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور دیگر اہل خانہ بھی لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اوردیگر افراد حج کی ادائیگی کے بعد واپس لندن جائیں گے، مریم نوازکا بھی اپنے والد کے ساتھ لندن جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ حج کریں گی ، میاں نواز شریف اوردیگر عرب سے حج کی ادائیگی کے بعد واپس لندن آ جائیں گے۔ حج کے بعد مریم نواز شریف اپنے والد کے ساتھ لندن جاسکتی ہیں اور واپس پاکستان بھی آ سکتی ہیں۔ میاں نواز شریف اور انکے خاندان کے دیگر افراد بھی حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔