سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ، فوری اسپتال پہنچنے کی ہدایت

10:52 AM, 24 Jun, 2024

ویب ڈیسک: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں حکومت نے پلان بی استعمال کرتے ہوئے سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریضوں کے بروقت علاج کے لیے سینئر ڈاکٹرز کی چھٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

محکمہ صحت کی جانب سے پروفیسرز کی موسم گرما کی تعطیلات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اپنے بیان میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کا علاج ہوگا۔ انتظامی ڈاکٹرز کو بھی مریضوں کے طبی معائنے پر مامور کریں گے۔

مزیدخبریں