باغبانپورہ :قتل یا خودکشی ؟میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد

10:55 AM, 24 Jun, 2024

ویب ڈیسک: باغبانپورہ میں میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالطیف اور عابدہ بیگم کی لاشیں گھر کی بالائی منزل سے برآمد ہوئی،دونوں میاں بیوی بھتیجے وحید کے ہمراہ رہائش پزیر تھے،ملنے والی دونوں افراد کی لاشیں دو سے تین روزپرانی معلوم ہوتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی عمریں 70 سے 75 سال جبکہ لاشیں تقریبا تین روز پرانی،دونوں میاں بیوی 12 سال سے  بالائی منزل پر مقیم تھے،فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا یا  خود کشی کا واقعہ  ہے؟ تحقیقات جاری ہیں،شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی گئیں۔

مزیدخبریں