لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست عدالت نےنمٹا دی

12:00 PM, 24 Jun, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ خواجہ خورشید جاسوسی کے الزام میں ملٹری کی حراست میں ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ چلیں بندے کا پتہ تو چل گیا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتےہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا وہ ملٹری سے ریٹائر ہیں؟ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ جی وہ ملٹری ریٹائرڈ ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں ان کے جواب کی کاپی دے دیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست نمٹتے ہوئے کہا کہ جی بالکل آپ کاپی لے لیں،متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے لاپتہ شہری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں